جماعت اسلامی کا22ستمبرکوملک گیراحتجاج کااعلان

کراچی(نیوزالرٹ)جماعت اسلامی کے تحت منعقدہ اتحاد امت علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ اتحاد امت وقت کی ضروت ہے، ملک کو سکیولر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، موجودہ حکمرانوں سے کوئی امید نہیں، وہ امریکہ کی خوشنودی کے لئے نصاب میں تبدیلی، خطبوں، مساجد اور مدارس پر پابندی لگانا چاہتے ہیں،سراج الحق کا کہنا تھا کہ ان حکمرانوں نے ملک کو توڑا اور کرپشن کو ترجیح دی، انہوں نے حالیہ ملکی نظام سے بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نظام نہیں چاہئے جس میں کسی کو حقوق میسر نہ ہوں،سراج الحق کا کہنا تھا کہ برما کے بعد اب بھارت میں مسلمانوں کے خلاف حالات خراب ہو سکتے ہیں، جماعت اسلامی 22 ستمبر کو ملک گیر احتجاج کرے گی۔