اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,795FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ایان علی اپنا نام مسز علی رکھ کر چپکے چپکے کیا کرتی رہی ؟

اسلام آباد(نیوزالرٹ)سینئر صحافی ڈاکٹرشاہدمسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ ایان علی نے اپنا نام ایان مسزعلی رکھ لیا اور اسی نام سے مختلف لوگوںکو اپنے ہاں بلایاجاتا اور ریسٹورنٹس وغیرہ پر آرڈر بھی بک کروائے جاتے رہے ، پیپلزپارٹی کے لوگ ہی ان کیلئے ٹکٹ بک کرواتے تھے،نجی ٹی وی چینل’نیوزون‘ کے پروگرام لائیوود ڈاکٹرشاہد مسعود میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ آج ایان علی اچانک میرے ذہن میں آئیں مجھے کسی نے بتایا ہے کہ کراچی میں موجود ایک فلیٹ سے کھانے کے لیے اکثر میکلڈونلڈ اور کے ایف سی وغیرہ کو کال جاتی تھی کھانے کا آرڈراور کال مسز علی کے نام سے جاتی تھی ایک دن ایک ڈاکٹر کو بھی کال آئی کہ مسز علی کی طبیعت خراب ہو گئی ہے بچی بیمار ہے ،شاہد مسعود نے بتایاکہ ڈاکٹر نے پہنچنے پر دیکھا فلیٹ کے گیٹ کے باہر ہٹے کٹے جوان لوگ سکیورٹی پر مامور تھے اور شاہانہ قسم کا پروٹوکول تھا جب ڈاکٹر نے اندر جا کر دیکھا تو معلوم ہوا کہ مسز علی دراصل ایان علی ہیں، انہوں نے ڈاکٹر سے جو سرٹیفکیٹ بنوایا اس پر بھی مسز علی لکھا گیا تھا اور پھر بعد میں خود ہی آگے ایان لکھ دیایہ ان کا کوڈ ورڈ تھا وی وی آئی پی پروٹوکول ملا ہواتھا اس طرح سے گیم ہوتی ، جس ٹریول ایجنسی سے ٹکٹ بنتے تھےوہاں بھی انورمجید اور یعنی پیپلزپارٹی کے لوگ ہیں جہاں سے ٹکٹ نکلتے ہیں۔