اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,081FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاک فوج کا سرچ آپریشن، کارروائی میں 3دہشت گردجہنم واصل

راولپنڈی(نیوزالرٹ)ملک بھر میں جاری آپریشن ردالفسادکے تحت ڈیرہ اسماعیل خان میں سرچ آپریشن کیا گیا جہاں دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے،پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب سرچ آپریشن کیا جس دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی، آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہیں رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے،ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں انتہائی مطلوب اقبال سمیت وحید اور ماجد شامل ہیں۔ اقبال کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر تھی جو کئی حملوں میں مطلوب تھا۔