اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,792FansLike
9,985FollowersFollow
563,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پانامہ کے بعدسانحہ ماڈل ٹاؤن ، کیا ہونیوالا ہے ؟اعتزاز احسن کی خطرناک پیش گوئی

لاہور(نیوزالرٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کی طرح سانحہ ماڈل ٹاؤن پر عدالتی کمشن کی رپورٹ بھی حکمرانوں کے گلے کا طوق بنے گی ،(ن) لیگ کی قیادت جس راہ پر چل رہی ہے اس کے نتائج انتہائی خطرناک ہوں گے ،پیپلز پارٹی موجودہ حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور وقت آنے پر فیصلے کئے جائیں گے،ایک انٹر ویو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ سیاست اور حکومت میں ’’ تجربہ کاری ‘‘ کا ڈھنڈورا پیٹنے والے آج جن حالات سے دوچار ہیں وہ سب کےسامنے ہے ملک کے انتظامی امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں لیکن وزراء کہیں اور مصروف ہیں،انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کی طرف سے اداروں میں ٹکراؤ کی صورتحال پیدا کی جارہی ہے جو کسی طرح بھی ملک کے لئے سود مند نہیں ،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نیب کیسز میں عدالتوں کے سامنے پیش ہوئی اور سر خرو ہوئی جبکہ دوسروں کو عدالتوں کے احترام کا درس دینے والے موجودہ حکمران آج راہ فرار اختیار کئے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ قوم نواز شریف سے سوال کرتی ہے اب اس سے زیادہ ملک کے حالات کیا خراب ہوں گے صرف اپنے ذاتی مفادات کے لئے مایوسی کی فضاء پیدا کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح پانامہ لیکس نے حکمرانوں کا پیچھا نہیں چھوڑا اسی طرح سانحہ ماڈل ٹاؤن پر عدالتی کمیشن کی رپورٹ بھی ان کے گلے کا طوق بنے گی پیپلز پارٹی موجودہ حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور وقت آنے پر فیصلے کئے جائیں گے۔