اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,383FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

وادی نیلم میں سیاحوں کی جیپ دریا میں گر گئی،3افراد جاں بحق، متعددزخمی

نیلم(مانیٹرنگ ڈیسک)وادی نیلم میں سیاحوں کی جیپ دریائے نیلم میں گرنے کے باعث3سیاح جاں بحق جبکہ4زخمی ہوگئے ہیں،تفصیلات کے مطابق شاردا سے تاؤ بٹ سیاحوں کو لے کر جانے والی جیپ کیل سیری کے مقام پر دریائے نیلم میں گر گئی ،جس کے باعث ابتدائی اطلاعات تک 3سیاح جاں بحق ہوگئے ہیں ، تاحال جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو تلاش نہیں کیا جا سکا، ڈپٹی کمشنر ضلع نیلم چوہدری فرید کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی نعشوں کی تلاش جاری ہے ، اور اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر پولیس افسران جائے حادثہ پر اپنی نگرانی میں لاشوں کی تلاش کروا رہے ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔