اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,007FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کیپٹن (ر) صفدر نے عدالتی حکم کے مطابق 50 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے اور حیران کن طور پر یہ مچلکے ”بنی گالہ“ سے آئے

اسلام آباد : عدالتی حکم پر گرفتار ہونے والے کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت منظور ہونے کے بعد نیب کی جانب سے انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔ کیپٹن (ر) صفدر نے عدالتی حکم کے مطابق 50 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے اور حیران کن طور پر یہ مچلکے ”بنی گالہ“ سے آئے۔
لیکن یہ مچلکے بنی گالہ میں مقیم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے نہیں بھیجے گئے بلکہ بنی گالہ کے رہائشی رب نواز نے جمع کرائے۔اس طرح پانامہ پیپرز آنے کے بعد عمران خان کی جانب سے چلائی گئی مہم کے نتیجے میں پہلے نواز شریف نااہل ہوئے اور پھر کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری بھی عمل میں آئی لیکن ان کی ضمانت بھی عمران خان کے ”ہمسائے“ میں مقیم ایک شخص کی جانب سے جمع کرائے گئے مچلکوں کے باعث ممکن ہوئی۔