اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,222FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

گلالئی کاعمران خان پر جنسی ہراساں کرنے, تحقیقات سے بھاگنےکاالزام

لاہور(نیوزالرٹ)خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات کی مذمت میں دنیا بھر میں انٹرنیٹ پر ہیش ٹیگ می ٹو کے نام سے جاری احتجاجی مہم نے تہلکہ مچا دیا ہے ایسے میں تحریک انصاف کی رہنما عائشہ گلالئی نے سماجی رابطہ ویب سائٹ پر می ٹو مہم کے سلسلے میں احتجاجی پیغام جاری کر دیا،انہوں نے کہا کہ میں ایک پاکستانی سیاستدان ہوں میری پارٹی کے سربراہ عمران خان نے مجھے جنسی طور پر ہراساں کیا اب وہ تحقیقات سے بھاگ رہے ہیں،عائشہ گلالئی نے عمران خان پر یہ بھی الزام لگایا ہے کہ عمران خان کے خلاف بولنے پر عمران خان نے کارکنوں کو ان پر تیزاب پھنکوانے کے احکامات دیئے،یاد رہے کہ عائشہ گلالئی نے اس سے قبل بھی عمران خان پر سنگین الزامات عائد کیے تھے جب کہ پی ٹی آئی نے ان الزامات کی تردید کی اور عمران خان نے عائشہ گلالئی کو خط لکھ کر انہیں پارٹی کی منحرف رکن قرار دیا تھا۔