بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی 52 ویں سالگرہ، گوری خان کا لباس نشانہ پر

مانیٹرنگ ڈیسک۔ تین روز قبل بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی 52 ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر لاکھوں لوگوں نے سوشل میڈیا پرکنگ خان کو مبارک باد دی، جہاں شاہ رخ خان کوان کے چاہنے والوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری تھا وہیں ان کی اہلیہ گوری خان کو نامناسب  لباس پہننے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گی بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال کنگ خان نے اپنی سالگرہ اپنے بنگلے’’منت‘‘کے بجائے علی باغ والے فارم ہاؤس میں منائی اس موقع پران کے اہل خانہ سمیت بالی ووڈ کی متعدد شخصیات موجود تھیں جن میں عالیہ بھٹ، سدھارتھ ملہوترا، فرح خان وغیرہ شامل تھیں۔ سالگرہ کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہوئیں جنہیں لوگوں نے خوب سراہا تاہم بالی ووڈ کنگ کی 47 سالہ اہلیہ گوری خان کی ایک تصویر جس میں وہ نامناسب لباس پہنے نظرآرہی ہیں کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔کچھ صارفین نے گوری خان کی عمر کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’گوری آنٹی کا لباس انہیں بالکل بھی پسند نہیں آیا۔ جب کہ کچھ صارفین نے لکھا ہے کہ گوری خان پریہ لباس بالکل بھی نہیں جچ رہا‘‘۔