اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,222FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ختم نبوت ﷺلانگ مارچ شاہدرہ پہنچ گیا

لاہور ( کلیم شاہ )تحریک لبیک یارسول اللہ پاکستان کے زیر اہتمام ختم نبوت لانگ مارچ داتا دربار لاہور تا اسلام آباد
مارچ لاہور سے شروع ہو کر شاہدرہ پہنچ گیا ہے ، مارچ کی قیادت تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کر رہے ہے ،اس موقع پر علامہ خادم حسین رضوی نے میڈیا کے نمائندگان کو لانگ مارچ کے مقاصد بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت قانون توہین رسالت295/Cکے پرچے پر پابندیاں ختم کرے ،سزا یافتہ گستاخانِ رسول کو سزا دے،حلف نامہ ختم نبوت کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرے ۔مساجد ،اذان ،نظام تبلیغ ،تحقیقی کتب پر پابندیاں ختم کرے ۔تحریک لبیک یارسول اللہ کے رہنمائوں اور کارکنوں پر فورتھ شیڈول ومقدمات ختم کرے اور نصاب میں سے نکالے گئے اسلامی مواد کو واپس لائے۔یہ لانگ مارچ صبح10 بجے د اتا دربارلاہور سے شروع ہو کر بعد نماز ِمغرب گجرات جی ٹی ایس چوک پہنچے گا جہاں جلسہ عام ہو گااور 7نومبر کو گجرات نیک آباد سےدوبارہ اسلام آبادکیجانب روانہ ہو گا