اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,977FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

موٹروے پر دھند،سیال موڑکے قریب 20سے زا ئدگاڑیاں ٹکراگئیں،ایک شخص جاں بحق ،6زخمی

فیصل آباد:موٹر وے پر شدید دھند کے باعث سیال موڑ پر بیس سے زائد گاڑیاں ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 6افراد زخمی ہوگئے ۔دوسری طرف سموگ اوردھندکے باعث کراچی سے لا ہورآنےوالی ٹرینوں کاشیڈول متاثرہوا ہے،جبکہ کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنیوالی ٹرینیں تاخیرکا شکارہیں۔لاہور میں دھندکے باعث علامہ اقبال ایئرپورٹ پرحدنگاہ صفرہونے کی وجہ سے ائیرپورٹ بند کیا گیا،انتظامیہ کاکہنا ہے کہ ائیرپورٹ دھند ختم ہونے تک بند رہے گا۔ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم تھری،پنڈی بھٹیاں سے فیصل آبادتک بندہے، جبکہ خانیوال تاملتان موٹروے پر شد یددھندکے باعث بھی بندہے،بابوصابوانٹرچینج سے کو ٹ مومن تک موٹروے بھی بند کر دیا گیا ہے۔ترجمان نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ شہری غیرضروری سفر سے گر یزکریںاور اپنی گاڑیوں پرفوگ لائٹس کااستعمال کریں۔