بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے2خطرناک ڈاکوگرفتار،اہم انکشافات

واربرٹن(عثمان سندرانہ)ڈی پی اوننکانہ صاحب صاحبزادہ بلال عمر کی زیرنگرانی واربرٹن پولیس نے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 2 خطرناک ڈاکو گرفتارکرلئے،ملزمان سےبھاری مقدارمیں اسلحہ،لوٹی ہوئی رقم، موٹرسائیکلیں،موبائل فونزسمیت دیگرقیمتی سامان بھی قبضے میں لیاگیا،گرفتارہونے والوں میں محسن ڈھڈی اور طارق شہبازشامل جبکہ ثقلین،علی حیدر،سمیع اللہ،اعجاز،حسن،ذیشان،احسان و دیگرملزمان رات کی تاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونےمیں کامیاب ہوگئے،گرفتارملزمان نے اہم انکشافات کئےہیں،ڈی پی اوصاحبزادہ بلال عمر نے واربرٹن پولیس کی اس کامیاب کارروائی پرایس ایچ اورانا سجاداکبرسمیت پولیس پارٹی کیلئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔