نااہل شخص کے پارٹی سربراہ بننے پر پابندی کا بل قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے مسترد

اسلام آباد(محمدجابر)پاکستان پیپلز پارٹی کا نااہل شخص کے پارٹی سربراہ بننے پر پابندی کا بل قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے مستر دکر دیا گیاہے ،تفصیلات کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے 167 ارکان موجود ہیں جب کہ حکومتی اتحادیوں جے یو آئی (ف) کے 13، فنکشنل لیگ کے 5 اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے 3 ارکان بھی اجلاس میں شریک ہیں دوسری جانب اپوزیشن میں شامل پیپلز پارٹی کے45، تحریک انصاف کے 33، ایم کیو ایم کے 24، جماعت اسلامی کے 4 جب کہ مسلم لیگ (ق) اور اے این پی کے 2 ارکان شریک ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی نے نااہل شخص کے سیاسی جماعت کے سربراہ بننے پر پابندی کے لیے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پیش کردیا ہے الیکشن ایکٹ 2017 کے آرٹیکل 203 میں ترمیم کا بل پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید نوید قمر نے پیش کیا،واضح رہے کہ بہت سے لوگوں کا یہ خیال تھا کہ آج کے اجلاس میں نوازشریف کی صدارت کو بچانے کیلئے بہت سے اراکین اسمبلی اجلاس میں نہیں آئیں لیکن یہ درست ثابت نہیں ہوا ن لیگ کی بڑی تعداد اسمبلی میں موجود ہے۔