فوگ بنی روگ۔فلائٹس منسوخ۔دُھندکاسڑکوں پراندھادھندراج

سیالکوٹ+سرگودہا+منڈی بہاؤالدین(ظہیرالدین بابر+آصف جوئیہ+شاہدراٹھور+خرم شہزاد)سمبڑیال شہراورگردونواح میں شدیددھندکےباعث سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر فلائٹس شیڈول معطل کردیاگیا،ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق شدیددھندکےباعث حد ِنگاہ دوسومیٹر ہونے کی وجہ سے انٹرنیشنل اور نیشنل فلائٹس 2منسوخ اور 4تاخیرکاشکار ہیں،بتایاگیاہے کہ Pk240 کویت سے سیالکوٹ منسوخ، Pk397 سیالکوٹ سے کراچی منسوخ، Fz322دبئی سےسیالکوٹ تاخیرکاشکار،Qr.626 دوحہ سے سیالکوٹ تاخیر کا شکار، Ek620 دبئی سے سیالکوٹ تاخیر کا شکار، Fz1630دبئی سے سیالکوٹ تاخیر کا شکارہےتاہم سیالکوٹ ذرائع کا کہناہےکہ دھند کی شدت میں کمی واقع ہو رہی ہےفلائیٹس آپریشن چند گھنٹوں میں بحال کر دیا جائے گا ،دوسری جانب سرگودہامیںمحکمہ تعلیم پنجاب کی ناقص پالیسی کی وجہ سے سردیوں کی چھٹیاں سردی سےپہلےختم ہوگئی ہیں جسکی وجہ سے شدید دھند اور سردی میں بچوں کو سکول جانے میں دشواری کا سامنا کرناپڑرہاہے، محکمہ تعلیم کو محکمہ موسمیات سے مل کر موسمی چھٹیوں کا از سر نو جائزہ لینا چاہئےسرگودھا شہر اور گردونواح میں دھند کا راج حد نگاہ کم ہوگئی کئی علاقوں میں حادثات متعدد زخمی ہوگئےسرگودھا شہر اور اس کے گردونواح میں شدید دھند پڑنا شروع ہوگئی دھند کے ساتھ ہی سردہوابھی جاری ہےجس سے لوگوں کو انتہائی سردی میں سفر کے دوران دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سوئی گیس کی بندش سے شہری سخت پریشان ہیں کئی علاقوں میں دھند کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں موٹر سائیکل اور گاڑیاں ٹکرانے کی اطلاعات ملی ہیں جن میں شہری معمولی زخمی ہوئے،منڈی بہاؤالدین شہر اور گردونواح میں شدید دھند سےحد نگاہ صفرہوگئی ہے،ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے،دریں اثناء منڈی بہاؤالدین میں شدید دھندکےباعث سکول وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے دوران ڈرائیور اورطلباء سمیت 5افرادزخمی ہوگئے، ریسکیو 1122عملے نے زخمیوں کوہسپتال منتقل کیا۔