اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,814FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بل گیٹس کی کمپنی مائیکرو سافٹ کو اربوں ڈالرکا نقصان

روسی وزیر مواصلات نکولائی نیکوفوروف نے امریکی کمپنی مائیکروسافٹ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے واشنگٹن کی عائد کردہ پابندیوں کی وجہ سے اپنے گاہک روسی اداروں کی سرگرمیوں کو محدود کرنے کی کوشش کی، تو اسے اربوں ڈالر کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزیر نےملکی خبر رساں اداروں کو بتایا کہ مائیکروسافٹ کو ایسی کوششوں سے احتراز کرنا چاہیے۔ روس میں مائیکروسافٹ کے ڈسٹربیوٹر دو مقامی اداروں نے کہا تھا کہ اس امریکی کمپنی نے دو سو سے زائد روسی اداروں کو اپنے سافٹ ویئر فروخت کرنےکی ممانعت کر دی ہے۔ اس اقدام کی وجہ وہ نئی امریکی پابندیاں بنیں، جو گزشتہ برس اٹھائیس نومبر سے نافذ ہو چکی ہیں۔