اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,122FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اداکارہ صائمہ اور ان کے شوہر ہدایتکار سید نور کے درمیان اختلافات

اداکارہ صائمہ اور ان کے شوہر ہدایتکار سید نور کے درمیان اختلافات کی خبریں، صائمہ لاہور چھوڑ کر کراچی شفٹ ہو گئیں۔ روزنامہ پاکستان لاہور کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ صائمہ اور ان کے شوہر پاکستان کے معروف فلمی ہدایتکار سید نور کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے ہیں اور صائمہ لاہور چھوڑ کر کراچی منتقل ہو گئی ہیں۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابقسید نور گزشتہ کئی برسوں سے فارغ ہیں اور کسی پراجیکٹ پر کام کررہے ہیں نہ ہی انہیںآئندہ وقتوں میں کوئی فلم بنانے کی آفر ملنے کا امکان ہے جبکہ ان کی اہلیہ صائمہ پچھلے کئی ماہ سے کراچی میں مقیم ہیں جس کی وجہ شوہر سید نور سے اختلافات بتائےجاتےہیں تاہم ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ صائمہ کراچی میں صرف اسی لئے موجود ہیں کہ وہ کچھ زیر تکمیل ٹی وی ڈراموں کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں۔