اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,003FansLike
9,999FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نامور صحافی کالم نگارمحترمہ طیبہ ضیا چیمہ کے اعزاز میںپر تکلف عشائیے کا اہتمام

جدہ (خالد نواز چیمہ) پاکستان کی نامور صحافی کالم نگار امریکہ میں نوائےوقت کی نمائندہ تجزیہ نگار سوشل ورکرمحترمہ طیبہ ضیا چیمہ جوعرصہ 34 سال سےامریکہ میں مقیم ہیں گزشتہ دنوں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد جدہ تشریف لائیں تو ان کے اعزاز میں اقرا اسکولز مکہ کی چئیر پرسن پاکستان سعودی مسز روبینہ افضل نے ایک پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا جس میں سعودی عرب کی نامور میڈیا شخصیت سمیر ا عزیز کے علاوہ سعودی صحافی ختیجہ ملک ،مریم عبدرحمان ،کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کے پروفیسر طارق چیمہ نیوز الرٹ جدہ کے خالدنواز چیمہ اور نظریہ پاکستان کی متحرک رکن صفیہ اسحاق نے شرکت کی محترمہ طیبہ ضیا چیمہ نے نیوزالرٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا سعودی عرب میں کافی تبدیلی آ چکی ہیں سعودی عرب کامیابی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے انہوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان ایک کارناموں کی تعریف کی اور کہا سعودی عرب کا ویژن 2030 انشاء اللہ کامیاب ہوگا محترمہ طیبہ ضیاء چیمہ نے خادمین حرمین شریفین ملک سلیمان بن عبدالعزیز کی صحت اور دراز عمری اور سعودی عرب کی خوشحالی اور کامیابی کے لیے دعا مانگی