اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,530FansLike
9,981FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پشتو اسٹیج اداکارہ سنبل کو قتل کردیا گیا

مردان کے علاقے شیخ ملتون ٹاؤن میں مقامی اسٹیج اداکارہ سنبل کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز گل نواز خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ 3 مسلح ملزمان اداکارہ کے گھر میں داخل ہوئے اور اداکارہ کو اپنے ساتھ لے جانا چاہتے تھے تاہم انکار پر ملزمان اور اداکارہ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، اور ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اداکارہ سنبل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔تھانہ شیخ ملتون پولیس کے مطابق 22 سالہ اداکارہ کے قتل کی ایف آئی آر مالک مکان کی مدعیت میں درج کرلی گئی ہے، ایف آئی آر میں گل آباد کے رہائشی نعیم خٹک، جہانگیر اور جھگڑا کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور نصیب شاہ کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے چھاپے مارے جارہے ہیں۔