اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,412FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اداکارہ نور کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

ہزارہ ڈویژن کی معروف رقاصہ و اداکارہ نور کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ہزارہ ڈویژن کے ضلع ایبٹ آباد میں معروف رقاصہ و اداکارہ نور پر اس کے سابق شوہر شازی خان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اداکارہ نور شدید زخمی ہو گئی جسے انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس نے اداکارہ و رقاصہ نور کی والدہ کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ نور کی والدہ کے مطابق اس کی بیٹی کے سابق شوہر شازی خان نے گھر میں گھس کر اس کی بیٹی نور بی بی پر فائرنگ کر دی جس سے اس کی بیٹی ہلاک ہو گئی ۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں مختلف جگہوں پر چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔