بڑی تعداد میں ن لیگی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کی پی ٹی آئی میں شمولیت

محمد جابر (اسلام آباد) پنجاب سے سیاسی شخصیات کا ایک اور بڑا ریلہ تحریک انصاف میں شامل ہو گیا۔ اراکین قومی اسمبلی غلام بی ی بھروانہ اور صاحبزادہ محمد نذیر سلطان نون لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان

سے بنی گالہ میں ملاقات میں سنئیر مرکزی رہنما جہانگیر ترین بھی موجود تھے۔ تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کرنل غلام عباسی قریشی، سابق رکن صوبائی اسمبی مہر محمد اسلم بھروانہ، میاں مظفر محمود، رانا شہباز احمد خان، میاں آصف کھاٹیہ کا بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔  سابق اراکین پنجاب اسمبلی غلام احمد خان گاڈی، شیخ محمد یعقوب اور مہر سلطان سکندر بھروانہ کا بھی کپتان کے قافلہ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین تحریک انصاف کا شمولیت اختیار کرنے  بھی کیا۔ والی شخصیات کا خیر مقدم کیا اور تحریک انصاف کا حصہ بننے پر خوشی اور مسرت کا اظہار