اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,795FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس خالی کر دیا، پروٹوکول میں بھی کمی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے عہدے کی مدت ختم ہونے سے قبل ہی وزیراعلیٰ ہاؤس خالی کر دیا ہے۔ پہلی مرتبہ کسی وزیر اعلیٰ نے سرکاری مراعات کو وقت سے پہلے چھوڑ کر مثال قائم کی ہے۔سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے سی ایم ہاؤس خالی کر کے اپنے خاندان کو نجی رہائش گاہ منتقل کر دیا ہے اور ساتھ ہی پروٹوکول میں مزید کمی بھی کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ کے طور پر سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس اور سندھ اسمبلی آتے ہیں اور کام ختم کر کے واپس چلے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کی مدت 28 مئی کو پوری ہو رہی ہے، جس کے بعد نگراں سیٹ اپ قائم ہو گا۔