اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,795FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پرویز مشرف کیخلاف بڑاحکم

اسلام آباد(محمدجابر)وزارتِ داخلہ نےخصوصی عدالت کی ہدایت پر سابق صدر پرویز مشرف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم جاری کردیا،ایکسپریس نیوزکے مطابق وزارتِ داخلہ نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف بڑی کارروائی کا حکم دے دیا، خصوصی عدالت کےاحکامات پر وزارت داخلہ نے نادرا اور پاسپورٹ آفس کو حکم جاری کیا ہے کہ پرویز مشرف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کردیا جائے،تاہم ذرائع کے مطابق نادرا اور پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کارروائی سے اجتناب کر رہے ہیں، ڈی جی پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ عشرت علی نے رابطہ پرخاموشی اختیار کرلی اورمؤقف دینےسےانکار کردیا،وزارتِ داخلہ کے حکم پر عملدرآمد کے بعد پرویز مشرف پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک ہونے پرسفر نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی جائیداد کی خرید و فرخت کر سکیں گے جب کہ سابق صدر بینکنگ کی سہولت سے بھی محروم ہوجائیں گےاورانہیں کسی قسم کی بنک ٹرانزیکشن کرنےکی اجازت نہ ہو گی،واضح رہے کہ مارچ میں سنگین غداری کیس میں اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ معطل کرنے کا حکم دیا تھا، خصوصی عدالت نے وزارت داخلہ سمیت تمام اداروں کو احکامات پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی تھی۔