اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,399FansLike
9,985FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پروفیسر حسن عسکری نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھا لیا

لاہور: پروفیسر حسن عسکری نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیا۔
پروفیسر حسن عسکری نے 1968 میں پنجاب یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس اور انگریزی ادب میں بی اے آنرز کیا، 1980 میں یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے پی ایچ ڈی کی، پروفیسرحسن عسکری کو 23 مارچ 2010 کو صدر پاکستان نے ستارہ امتیاز سے نوازا، حسن عسکری مصنف، معروف سیاسی تجزیہ کار ہیں۔ ڈاکٹر حسن عسکری نے چار اہم کتابیں سیاست اور ملٹری پر لکھیں، انکی لکھی گئیں کتابیں بہت ہی مقبول ہوئیں۔ ڈاکٹر حسن عسکری سٹاف کالج، پنجاب یونیورسٹی میں خصوصی لیکچرر بھی دیتے رہے۔حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پارلیمانی کمیٹی میں ڈیڈلاک کے بعد نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوایا گیا، اس کے بعد الیکشن کمیشن نے متفقہ طور پر حسن عسکری کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کیا۔ حکومت کی طرف سے جسٹس ریٹائرڈ سائرعلی اور ذکا اللہ جبکہ اپوزیشن کی جانب سے حسن عسکری اور ایاز امیر کے نام الیکشن کمیشن کو بھجوائے گئے تھے۔