اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,656FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

تربیلا میں پانی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا

ارسا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، تربیلا ڈیم میں پانی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ارسا نے سندھ اور پنجاب میں 15 فیصد پانی کی فراہمی میں کٹوتی کا فیصلہ کرلیا۔موسمیاتی تبدیلوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان بھی شامل ہے، کافی عرصے سے خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ مناسب انتظامات نہ کرنے کی صورت میں ملک میں پانی کی زبردست قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ کم بارشوں اور شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت نہ بڑھنے سے پانی کی سطح مسلسل گر رہی ہے۔ارسا کے مطابق تاریخ میں پہلی بار جولائی کے مہینے میں تربیلا میں پانی کا لیول کم ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ 21 جون سے اب تک تربیلا میں پانی کا لیول 63 فٹ تک گر گیا۔ صورتحال یہ ہے کہ تربیلا میں پانی کی سطح 1386 فٹ کم ترین سطح پر ہے۔ ارسا نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر سندھ اور اور پنجاب میں پانی کی سپلائی میں 15 فیصد کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔زرعی ماہرین کے مطابق پانی کی فراہمی کمی سے فصلوں کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوجائے گا۔