اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,399FansLike
9,985FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نوازشریف، مریم اورکیپٹن (ر) صفدرنے جیل میں مصروفیات ڈھونڈ لیں

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نوازشریف، بیٹی مریم نوازاورداماد کیپٹن صفدرنے اڈیالہ جیل میں مصروفیات ڈھونڈ لی ہیں۔ نوازشریف اورمریم نوازکو اڈیالہ جیل میں 3 ہفتے جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکو لگ بھگ 4 ہفتے ہوگئے ہیں ۔ تینوں شخصیات جیل کی الگ الگ بیرکوں میں قید ہیں اور انہوں نے اپنا وقت گزارنے کے لیے مصروفیات بھی ڈھنوڈ لی ہیں۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 ہفتوں کے دوران نوازشریف نے متعدد مرتبہ اس خواہش کا اظہارکیا کہ تینوں کوایک سیل میں بند کردیا جائے لیکن جیل حکام نے انہیں آگاہ کیا ہے کہ قوانین کے مطابق اس خواہش پرعمل نہیں ہوسکتا۔ نوازشریف کو اڈیالہ جیل میں سیکھنے کے لیے ٹی وی، پڑھنے کے لئے ایک اخباراورکام کاج کے لئے ایک مشقتی کی سہولت حاصل ہے، ٹی وی پرصرف سرکاری نشریات دیکھی جاسکتی ہیں۔ نوازشریف جیل کے ماحول میں گھل مل گئے ہیں۔مریم نواز کا دن تلاوت قرآن پاک، اوراد ووظائف کے علاوہ نیلسن منڈیلا پرلکھی مختلف کتابوں کا مطالعہ کرتے گزرتا ہے، اس کے علاوہ انہوں نے متعدد خواتین قیدیوں اوران کے بچوں سے دوستی کررکھی ہے۔جیل میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدرنے کئی نئے دوست بنا لیے ہیں، وہ جیل میں سارا دن نعتیں پڑھتے رہتے ہیں، جس کی وجہ سے فقیری سوچ کے حوالے سے انہیں جانے جانا لگا ہے۔واضح رہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کاٹ رہے ہیں۔