اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,282FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کامیاب ارکان اسمبلی کے نوٹی فکیشن 7 اگست کو جاری ہوں گے

الیکشن کمیشن عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے ارکان اسمبلی کے نوٹی فکیشن 7 اگست کو جاری کرے گا۔ جن امیدواروں نے انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کرا دیئے، ان کے نوٹی فکیشن جاری کیے جائیں گے جب کہ 10 حلقوں کا معاملہ عدالت میں ہونے کے باعث کامیاب امیدواروں کا نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا جا ئے گا۔قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی کل 10 مخصوص نشستیں ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کی 10 میں سے تحریک انصاف کو 5 نشستیں ملنے کا امکان ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) کو 2 اقلیتی نشستیں ملنے کا امکان ہے، اسی طرح پیپلز پارٹی کو بھی 2 اور ایم ایم اے کو ایک نشست ملنے کا امکان ہے۔الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ جنرل نشستوں سے کامیاب امیدواروں کے نوٹی فکیشن 7 اگست تک جاری کیے جائیں گے تاہم اقلیتوں کے نوٹی فکیشن کا اجرا نو منتخب ارکان کے نوٹی فکیشن کے بعد ہوگا۔حکام کا کہنا ہے کہ 7 اگست کے بعد آزاد امیدواروں کو کسی پارٹی میں شمولیت کے لیے تین روز کا وقت دیا جائے گا، 11 اگست تک مخصوص نشستوں سے کامیاب امیدواروں کا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا اور نوٹی فکیشنز کے بعد صدر اور گورنرز قانون کے مطابق اسمبلیوں کے اجلاس طلب کریں گے۔