اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,383FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

معافی قبول ہوگئی

اسلام آباد(محمدجابر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نےووٹ کی رازداری ظاہر کرنےسے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی معافی قبول کرتے ہوئے این اے 53 اسلام آباد سے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا،تفصیلات کےمطابق 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنا ووٹ کاسٹ کرنے این اے 53 اسلام آباد کے پولنگ اسٹیشن پر گئے جہاں انہوں نے پولنگ بوتھ کے پیچھے جاکر مہر لگانے کی بجائے میڈیا کے سامنے ہی بیلٹ پیپر پر مہر لگائی جس کا الیکشن کمیشن نےنوٹس لیا،چیف الیکشن کمشنرسرداررضا کی سربراہی میں4 رکنی بینچ عمران خان کے خلاف ووٹ کی رازدری ظاہر کرنے پر ازخود نوٹس کی سماعت کی،جس دوران پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل بابر اعوان پیش ہوئے اور عمران خان کی جانب سے حلف نامہ جمع کروایا، عمران خان نےجواب میں موقف اپنایاکہ ووٹ کی رازداری جان بوجھ کر افشا نہیں کی جس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کیا جو کہ اب سنا دیا گیاہے،واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے عمران خان سے دستخط شدہ معافی نامہ اور بیان حلفی طلب کرتے ہوئے بابر اعوان کا تحریری جواب مسترد کر دیا تھا۔