شہبازشریف پنجاب کے وزیراعلیٰ بن گئے؟

سمبڑیال(ظہیرالدین بابر)سمبڑیال میں تبدیلی پھرسے آگئی، شہبازشریف دوبارہ سے وزیراعلیٰ پنجاب بن گئے، اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال مس عزوبہ عظیم نے عیدالاضحی کے موقع پرآلائشیں اٹھانے کی ڈیوٹی سرانجام دینے والے عملے میں راشن کے پیکٹ تقسیم کئےجن پروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف ہی درج تھا،پیکٹس میں دالیں، چاول، مصالحے ،صابن وغیرہ شامل تھے،شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنرکی جانب سے شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری پرحیرت کااظہارکیاہے۔