اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,271,428FansLike
10,067FollowersFollow
626,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

تبدیلی راغلے:عوام سے براہِ راست رابطہ مہم کاآغاز

اسلام آباد(محمدجابر)وزیر اعظم عمران خان آج وزیر آعظم آفس میں قائم کیے جانے والے “پاکستان سٹیزن پورٹل” کا باقاعدہ افتتاح کریں گے، تقریب پاکستان ٹیلیویژن سے براہ راست نشر کی جائے گی ، پاکستان سیٹیزن پورٹل کی بدولت پاکستانی عوام براہ راست اپنی شکایات و تجویز وزیر اعظم آفس کو بھجواسکے گی، متعلقہ محکموں سے عوامی شکایات کا ازالہ کرانے اور قابل عمل تجاویز پر غور کے عمل کی نگرانی وزیر اعظم آفس سے کی جائے گی، پاکستان سیٹیزن پورٹل کی بدولت لوگ اپنے موبائل فونز میں مخصوص اپلیکیشن کے ذریعے حکومتی اداروں تک اپنی آواز پہنچا سکیں گے ※ پاکستان سیٹیزن پورٹل کے قیام کے لیے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بروئےکار لایا جا رہا ہےبعض حلقوں میں عوامی شکایات کے سلسلے میں اس وقت گردش کرنے والا وزیر اعظم آفس کا ٹیلیفون نمبر غیر متعلقہ ہے، شکایات کے اندراج کے صحیح طریقے کا اعلان پاکستان سیٹیزن پورٹل کے باقاعدہ افتتاح کے ساتھ کیا جائے گا۔