اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,416FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

لاپتہ ایس پی رورل طاہر داوڑ افغانستان میں قتل؟؟

پشاور: اسلام آباد سے تقریباً دو ہفتے قبل لاپتہ ہونے والے ایس پی رورل پشاور طاہر داوڑ کے بارے میں غیر مصدقہ اطلاعات ہیں کہ انھیں مبینہ طور پر افغانستان میں قتل کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والے ایس پی رورل پشاور طاہر داوڑ کی لاش کی مبینہ طور پر تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں تاہم سرکاری طور پر قتل کی تصدیق نہیں کی جاسکی۔ایس پی رورل طاہر داوڑگذشتہ ماہ 27 اکتوبر کو اسلام آباد کے تھانہ رمنا کی حدود میں ایئر پورٹ جاتے ہوئے لاپتہ ہو ئے تھے جس کے بعد ان کی بازیابی کے لئے خیبر پختونخوا اوراسلام آباد پولیس کی مشترکہ ٹیمیں بنائی گئیں تاہم ان کی بازیابی میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔خیبر پختونخوا پولیس کے آئی جی صلاح الدین محسود نے سوشل میڈیا کی خبر کی تصدیق نہیںکی۔ رابطہ پر طاہر داوڑ کے اہل خانہ کا بھی یہی کہنا ہے کہ انہیں بھی سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا ہے۔آئی جی خیبر پختونخوا کے مطابق خبر یں آنے کے بعد ہم افغان سیکیورٹی حکام سے رابطے میں ہیں۔ جب تک ایس پی طاہر داوڑ کی میت موصول نہیں ہوتی ہم تصدیق نہیں کر سکتے کہ انکو قتل کیا گیا ہے۔