اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,977FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستانی لیجنڈ اداکار سلطان راہی کو بچھڑے 23 برس بیت گئے !

گرج دار آواز، جابر لہجے کے مالک سلطان راہی انیس سو اڑتیس کو بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیدا ہوئے، سلطان راہی نے فلمی سفر کا آغاز انیس سو انسٹھ میں فلم باغی میں اضافی کردار سے کیا، ستر کی دہائی میں فلم بشیرا، وحشی جٹ اور مولا جٹ نے انہیں بام عروج تک پہنچا دیا تھا۔ آٹھ سو سے زاید فلموں میں بطور ہیرو کام کرنے پر سلطان راہی کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے ۔ ان کی مشہور فلموں میں بشیرا، شیر خان ، مولا جٹ ، چن وریام آخری جنگ اور شعلے سر فہرست ہیں ۔ان کا نام فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا تھا۔ سلطان راہی کو نو جنوری انیس سو چھیانوے کو گوجرانولہ موٹر وے پر ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیاتھا۔ فلموں میں مظلوموں کو انصاف دلوانے والے سلطان راہی کے قاتل تا حال قانون کی گرفت میں نہ آ سکے