اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,416FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کراچی : لیاری میں لڑکیاں بھی گینگسٹرنکلیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) گینگ وار کے گرفتار ملزم قیوم نے دوران تفتیش اپنی بہن کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات کر ڈالے۔قیوم عرف چنگاری کے مطابق اس کی غیر موجودگی میں لیاری میں جرائم کا کاروبار اس کی بہن سمیرا کے اشاروں پر چلتا ہے۔دوران تفتیش لیاری گینگ وار کے دہشتگرد قیوم چنگاری نے انکشاف کیا کہ اس کی بہن سمیرا منشیات فروشی، قتل، بھتہ خوری، لوٹ مارمیں ملوث ہے۔ سمیرا لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ بھی کراتی ہے۔قیوم چنگاری کی تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم کی بہن نے متعدد لوگوں کو تشدد کے بعد قتل بھی کیا۔