اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,416FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پیمرا نے آج نیوز اور ٹی وی ون کو فوری معافی نشر کرنے کا حکم جاری کر دیا ،معافی کے بعد حمزہ علی عباسی،شبیر ابوطالب اور مولانا کوکب نورانی پروگراموں میں شرکت کر سکیں گے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پیمرا نے آج نیوز اور ٹی وی ون کے پروگراموں میں غیر پیشہ ورانہ اور غیر ذمہ دارانہ گفتگو نشر کرنے پردونوں ٹی چینلز کو معافی نشر کرنے کا حکم جاری کر دیاہے جس کے بعد ’پیارے افضل ‘،شبیر ابو طالب اور مولانا کوکب نورانی پروگراموں میں شرکت کر سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق پیمرا شکایات کونسل کراچی کا 33واں اجلاس چیئرپرسن پروفیسر انعام باری کی زیر صدارت پیمرا ریجنل آفس کرا چی میں ہواجس دوران آج نیوز کے پروگرام ’رمضان ہمارا ایمان ‘ میں میزبان حمزہ علی عباسی اور ٹی ون کے پروگرام ’عش رمضان ‘کے میزبان شبیر ابوطالب اور مولانا کوکب نورانی کیخلاف شکایت پر بحث کرتے ہوئے دونوں ٹی وی چینلز کو حکم دیاہے کہ حساس معاملات پر غیر پیشہ وارانہ اور غیر ذمہ دارانہ گفتگو نشر کرنے پر دونوں ٹی وی چینلز فی الفورمعافی نشر کریں ،ٹی وی ون اور آج ٹی وی نے شکایات کونسل کو یقین دلایا ہے کہ وہ جلد از جلد معافی نشر کریں گے ۔پیمرا کی جان سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ معافی نشر کرنے کے بعد حمزہ علی عباسی اور ابو طالب اور مولانا کوکب نورانی پر عائد پابندی ختم ہو جائے گی اور وہ ٹی وی پروگرام میں شرکت کرسکیں گے ۔
یاد رہے کہ پیمرا نے آج نیوز کے پروگرام ’رمضان ہمارا ایمان “کے میزبان حمزہ علی عباسی اور ٹی وی ون کے پروگرام ’عشق رمضان‘کے میزبان شبیر ابو طالب اور مولانا کوکب نورانی اوکاڑوی کے خلاف عوامی شکایات موصول ہونے پر مذکورہ اشخاص پر پابندی عائد کر دی تھی کہ وہ کسی پروگرام کی میزبانی نہیں کر سکتے۔PEMRA Notice