اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,351FansLike
9,986FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اسلام آباد فائرنگ واقع میں 2زخمی خواتین بھی دم توڑ گئیں ،ہلاکتوں کی تعداد 4ہوگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد فائرنگ واقع میں 2زخمی خواتین بھی دم توڑ گئیں ،ہلاکتوں کی تعداد 4ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق بنی گالہ میں پولیس اہلکارنے مبینہ طور پرمکان کے تنازع میں فائرنگ کرکے 4 افراد کو ہلاک کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد کےنواحی علاقے بنی گالہ میں بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات اسلام آباد پولیس کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ میں تعینات اہلکارمحمد محمود نے گل نثا نامی خاتون کے گھرمیں گھس کرسرکاری اسلحے سے فائرنگ کرکے 2 خواتین کو قتل جب کہ ایک بچے اورایک مرد کو زخمی کردیا۔ واقعے کے بعد محمود نے اسی اسلحے سے خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ زخمی خاتون اور بچے کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ دونوں بھی زندگی کی بازی ہارگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ محمد محمود اپنے بیوی بچوں سمیت مقتولہ گل نثا کے گھر میں کرایہ دار کے طورپررہتا تھا تاہم گل نثا نے اس سے 2 ماہ قبل مکان خالی کرالیا تھا اورواقعہ بھی اسی تنازع کا نتیجہ ہے۔دوسری جانب مقامی افراد کا کہنا ہے کہ محمد محمود کی گل نثا کی بیٹی سے مبینہ طورپرگہری دوستی تھی، اسی وجہ سے اس نے محمود سے مکان خالی کرایا تھا۔