اسلام آباد ائیرپورٹ پر عمرہ زائرین کا احتجاج

اسلام آباد (محمد جابر ـ)عمرہ پر جانے والے 80 سے زائد افراد کا ائیر پورٹ لاونج میں دھرنا جاری ، پی آِئی اے نے عمرہ زائرین کے ٹکٹ خارج کر دیے ،جبکہ عمرہ زائرین کا کہنا ہے کہ نجی ٹوور کمپنی اور پی آئی اے کی مبینہ ملی بھگت سے ہمارے ساتھ 70 لاکھ سے زائد کا فراڈ کیا گیا ہے،نجی ٹریول ایجنسی نے عمرہ پر لے جانے کے لئے ہم سے رقم لی پی آئی اے نے ٹکٹس جاری کئےائیر پورٹ پہنچنے پر ہمارے ٹکٹس کینسل کر دئے گئے،پی آئی حکام کہتے ہیں ٹریول ایجنسی آپریٹر نے پیسے جمع نہیں کروائےٹوور آپریٹر نے فراڈ کیا تو پی آئی نے ٹکٹس کیوں جاری کئے۔