اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,373FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

چین کا چاند مشن، کپاس کے بیج سے پودا پھوٹ پڑا

خلائی تحقیق میں بڑی پیش رفت، چینی خلائی مشن کی جانب سے چاند پر بھیجے گئے کپاس کے بیج سے پودا پھوٹ پڑا۔چینی سائنسدانوں کی بڑی کامیابی، پہلی بار کسی حیاتیاتی وجود کی چاند پر پیدائش ہوئی، چاند پر بھیجے کپاس کے بیج سے پودا پھوٹ پڑا۔ چین نے چاند پر حیاتیاتی مطالعہ کے لیے چینج فور نامی خلائی مشن کے ذریعہ چھ اشیا چاند پر بھیجی تھیں جن میں کپاس اور آلو کے بیج کے علاوہ مزید دو پودوں کے بیج، خمیر کے بیکٹیریا اور پھلوں پر بیٹھنے والی مکھی بھی شامل تھی مگر تاحال صرف کپاس کے بیج سے ہی پودا نکلا ہے۔اس خلائی مشن کی مزید ذمہ داریوں میں چاند کی سطح پر منرلز کی موجودگی، نیوٹرونز کے ریکشن اور نیوٹرل خلیوں کا مطالعہ شامل ہے جس سے چاند کی ماحولیات کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔