اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,122FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

گجرات:لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

گجرات (اعجاز شاکر)ایف آئی اے گجرات کا چوک پاکستان میں ہنڈی حوالہ کا کاروبار کرنے والے گروہ کے خلاف آپریشن، لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ، تین ملزمان گرفتار
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے گجرات سید ابوذر سبطین نے ایس ایچ او شاہد پرویز ملک کی سربراہی میں خصوصی چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جس نے شیشیانوالہ چوک میں ہنڈی حوالہ کا غیر قانونی دھندہ کرنے والے تین ملزمان صہیب صفدر، نعیم اکرم، اور وحید اقبال کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے 10لاکھ43ہزار890روپے، 1552ڈالر،15ہزار 260یورو، 25ہزار57سعودی ریال، 2ہزار530یو اے ای درہم، 3ہزار260برطانوی پاؤنڈ، 16ہزار 500 روپے کے پرائز بانڈز سمیت عمانی، ترکش، کینیڈین اور ملائشین کرنسی برآمد کر لی ایس ایچ شاہد پرویز ملک کے مطابق دکان سے ہنڈی حوالہ کی رسیدات، موبائل فون، لیپ ٹاپ بھی قبضہ میں لے لیے گئے ہیں اور ملزم آصف عرف اچھی نیٹ ورک کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے