اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,416FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بھارتیوں کی ایک اور ناکام چال پاکستانی ویب سائٹ ہیک کرنے کی کوشش

کراچی: (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ہیکرز نے ایک اور شرمناک حرکت کرتے ہوئے کراچی بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی ویب سائٹ ہیک کر لی جسے بعد ازاں پاکستانی آئی ٹی ماہرین نے بحال کروا لیا.بھارتی ہیکرز کی جانب سے کراچی بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی، اس سے قبل بھارتی ہیکرز نے محکمہ ایجوکیشن کی ویب سائٹ کی گئی تھی۔گیارہ گھنٹے گزرنے کے بعد میٹرک بورڈ کی ویب سائٹ کو بحال کر دیا گیا۔ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کی ویب سائٹ رات گئے ہیک کی گئی تھی۔ تاہم حکام نے علم ہونے پر آئی ٹی ماہرین کی مدد سے نہ صرف ویب سائٹ کو بحال کر لیا بلکہ موجود ریکارڈ بھی محفوظ بنا لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی ہیکرز ماضی میں بھی پاکستانی ویب سائٹس ہیک کرتے رہے ہیں، ان کا یہ اقدام سائبر کرائمز میں آتا ہے اور اس کے خلاف عالمی قوانین کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔