اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,045FansLike
9,985FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سرائے عالمگیر: نوتھیہ کلاں میں رات گئے 7مسلح ڈاکوؤں کی 2لرزاں خیز وارداتیں۔۔۔!

سرائے عالمگیر(صغیر راٹھور سے)سرائےعالمگیر کے نواحی علاقے نتھیہ قریشیاں میںدو ڈکیتی کی لرزاں خیز وارداتیں۔۔۔۔اطلاعات کے مطابق جدید اسلحہ سے لیس 4نقاب پوش ڈاکوؤں سمیت 7افراد رات 3بجےڈکیتی کی غرض سے 2گھروں میں جا گھسے۔ذرائع کے مطابق ڈاکو پہلے تو افتخار قریشی کے گھر داخل ہوئے مگر اہلخانہ کے جاگنے پر ڈاکو بھاگ گئے اور ملحقہ گلی میں عمان حیدر قریشی کے گھر جا گھسے۔جہاں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر تولے سونا تین موبائل اور250000 ہزاروپے نقدی لوٹ لئے اور کامیابی سے فرار ہو گئے۔اہل خانہ کا کہناہے کہ اسلحہ بردار ڈاکووںکو گھر کے اندر رکی مکمل معلومات تھی جو بڑی آسانی سے واردات کرکے بھاگ گئے۔اہلیانِ نوتھیہ قریشیاں کا کہنا ہے کہ اطلاع کے ڈیڑھ گھنٹے بعد پولیس وجائے وقوع پر پہنچی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ کرائم سین کے عملے نے فنگر پرنٹ لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔