اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,007FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی وہاڑی کیمپس میں لائبریری کی چھت گرنے سےطلباءو طالبات زخمی

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی وہاڑی کیمپس میں لائبریری کی چھت گرنے سےطلباءو طالبات میں بھگدڑ مچ گئی۔۔ دو طالب علم زخمی ہوگئے۔لائبریری میں طلباء و طالبات کی کتابیں، بیگز اور فائلز بکھری دیکھی جا سکتی ہیں جبکہ یونیورسٹی کیمپس کے ترجمان کے مطابق جب چھت گری اس وقت لائبریری میں طالب علم موجود نہیں تھے اور تمام طلباء و طالبات محفوظ ہیں. واضح رہے کہ یونیورسٹی کیمپس سابق پرائمری سکول کی پرانی بوسیدہ عمارت میں قائم کیا گیا تھا جسے ابھی تک یہاں سے شفٹ نہیں کیا گیا ہے.

میاں شہزاد ندیم۔۔ نیوز الرٹ۔۔ وہاڑی