سیالکوٹ: کروڑوں روپے مالیت سے نصب کئے گئے ٹریفک سگنلز ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کی بھینٹ چڑھ گئے۔۔۔

سیالکوٹ(عدیل ولی سے)سیالکوٹ شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لئے کروڑوں روپے مالیت سے ٹریفک سگنلز نصب کئے گئے جو ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث ناکارہ ہو چکے ہیں۔ بیشتر ٹریفک سگنلز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکے ہیں ۔ٹریفک سگنلز کی خرابی کے باعث مختلف مقامات پر ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے جبکہ شہر کے بیشتر چوراہوں پر ٹریفک سگنلز نصب ہی نہیں کئے گئے ۔شہابپورہ چوک میں بیرئیر لگا کر چوک کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے ۔