سال 2019 میں کتنی سرکاری چھٹیاں ہونگی؟ فہرست جاری

سال دو ہزار انیس میں چودہ سرکاری چھٹیاں ہوں گی، وفاقی وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، کل یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں تعطیل ہوگی، چودہ اگست کی چھٹی عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کی زد مین آنے کا امکان ہے۔سال 2019 میں 14 چھٹیاں ہونگی پہلی تعطیل یوم یکجہتی کشمیر کی ہوگی، سرکاری ملازمین 23 آپشنل چھٹیاں بھی کر سکیں گے، وفاقی وزرات داخلہ نے سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کل پانچ فروری کو ملک بھر عام تعطیل ہوگی، تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے 23 مارچ بروز ہفتہ یوم پاکستان کی چُھٹی ، پھر تیسری تعطیل یکم مئی کو لیبر ڈے کی ہوگی۔عیدالفطر کی تین چھٹیاں 5 ،6 اور 7 جون کو ہوں گی، عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں 12 ، 13 اور 14 اگست کو ہوں گی، یوں جشن آزادی کی تعطیل عیدالاضحیٰ کی نذر ہو سکتی ہے۔عاشورہ محرم کی چھٹیاں 9 اور 10 ستمبر کو ہوں گی، عید میلاد النّبی کی چھٹی دس نومبر کو بروز اتوار منائی جائے گی، قائداعظم کا یوم پیدائش پچیس دسمبر کو منایا جائے گا ۔