اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,650FansLike
9,984FollowersFollow
564,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ملک دشمن عناصرکی سازشیں ناکام بنانے کے لئے کوشاں ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید کی زیرصدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں کورکمانڈرکانفرنس ہوئی۔ جس میں جیو اسٹرٹیجک صورتحال اورسیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کانفرنس میں علاقائی امن باالخصوص افغان مفاہمتی عمل پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔کورکمانڈرکانفرنس میں کنٹرول لائن اورورکنگ باوٴنڈری پر سیزفائرکی بھارتی خلاف ورزیوں کا بھی جائزہ لیا گیا اورمقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں پربھارتی مظالم بھی زیربحث لائے گئے۔ پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔