اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,215FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

گجرات: گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے 20اسٹینڈنگ کمیٹیوں کو نوٹیفکیشن جاری۔

گجرات (محمود اختر محمودسے)صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عامر نعمان نے جلالپور جٹاں کی بیس اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئر مینوں کو نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔ اس موقع پر مظفر حسین ڈار اور نائب صدر طارق سعید ۔عرفان ظفر۔ملک امتیاز گوگا۔قیصر لطیف نے خطاب کیا ۔جلالپور جٹاں کے صنعتکاروں نے فوڈ اتھارٹی۔واپڈا۔سوئی گیس ۔کے متعلقہ مسائل بیان کیے اور مطالبہ کیا کہ گجرات سے جلالپور جٹاں کی سڑک کو ڈبل کرایا جائے ۔سنگل روڈ کی ؤجہ سے کئی حادثے ہو چکے ہیں اور بہت جانیں ضائع ہو گئیں ہیں ۔صدر عامر نعمان نے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ چیف ایگزیکٹو گیپکو اور فوڈ اتھارٹی کے افسران کو بہت جلد بلایا جارہا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ گجرات چیمبر کی صنعتی نمائش 21فروی کو ہورہی ہے اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد تعاون کررہے ہیں۔اُنکا مزید کہنا تھا کہ ایف بی آر کی طرف سے صنعت کاروں تاجروں اور ڈاکٹر کمیونٹی کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے ۔جس پر ایکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جمعہ کے روز مشترکہ پریس کانفرنس کی جائے ، پیر کے روز ایف بی آر کے آفس کے باہر اجتجاجی مظاہرہ ہوگا جبکہ بدھ کےروز ضلع بھر میں مکمل ہڑتال ہوگی۔