اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,006FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

جناح اسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف سے میڈیکل بورڈ نے تمام میڈیکل ہسٹری طلب کرلی۔

جناح اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے سروسز اسپتال، پی آئی سی اور لندن میں علاج کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں اور رپورٹس کے لیے اہل خانہ اور جیل حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ایم ایس جناح اسپتال کے مطابق نواز شریف کے روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹ ہو رہے ہیں، ان کی شوگر اور بلڈ پریشر کنٹرول میں ہے۔ایم ایس کا مزید کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ سابق وزیراعظم کی رپورٹس فائنل ہونے کے بعد محکمہ داخلہ کو بھیجے گا۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو 15 فروری کو کوٹ لکھپت جیل سے جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں گزشتہ روز ان کا ایکو ٹیسٹ اور ای سی جی ہوئی تھی۔سابق وزیراعظم کوٹ لکھپت جیل میں احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں دی گئی 7 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں اور علاج کی غرض سے انہیں جناح اسپتال کے پرائیوٹ کمرے میں منتقل کیا گیا ہے۔