اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,751FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ساتویں نمائش کی تیاریاں مکمل، چئیرمین کمیٹی نے حتمی انتظامات کا جائزہ لیا

گجرات (چیمبر رپورٹر) گجرات چیمبر آف کامرس کے زیر انتظام ہونے والی  صنعتی نمائش کے انعقاد کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ ظہور الہی اسٹیڈیم میں مارکیز لگا دی گئیں ہیں ۔ تمام تیاریوں کی نگرانی اور حتمی انتظامات کیلئے چئیرمین نمائش کمیٹی حاجی عرفان یوسف نے علی الصبح اسٹیڈیم کا وزٹ کیا  ۔  صدر چیمبر آف کامرس عامر نعمان اور سیکرٹری چیمبر عثمان مظفر  بھی انکے ہمراہ تھے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین نمائش کیمٹی حاجی عرفان یوسف کا کہنا تھا کہ گجرات کی تاریخ کی سب سے کامیاب نمائش ہونے جا رہی ہے ابھی تک کی تیاریوں اور انتظامات سے مطمئن ہیں ، اپنی ٹیم کی کاوشوں اور کاروباری حلقے کی جانب سے مکمل حمائت نے اعتماد اور حوصلے بلند کر دیے ہیں  ۔ اس مرتبہ اہلیان گجرات فیملیز اور لوگوں کی بہت بڑی تعداد نمائش میں شرکت کرے گی اور یادگار نمائش سے محظوظ ہو گی۔