اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,670FansLike
9,985FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نوازشریف کو دل کی پیچیدہ کورونری آرٹری کی بیماری لاحق ہے

جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو امراض قلب سمیت لاحق دیگر امراض اور علاج کے حوالے سے اپنی سفارشات تیار کرلی ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی امراض قلب کی ہسٹری ، اس سے قبل بننے والے میڈیکل بورڈز کی رپورٹس وسفارشات اور جناح اسپتال میں کیے گئے ٹیسٹوں کی رپورٹس کی روشنی میں مشاورت کی ۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کو دل کی پیچیدہ کورونری آرٹری کی بیماری لاحق ہے اور ان کے ذاتی معالج کے علاوہ پنجاب حکومت کے تمام تشکیل کردہ میڈیکل بورڈز نے بھی اس پیچیدہ بیماری کی تشخیص اور تصدیق کی ہے۔ذرائع کے مطابق امراض قلب کے ساتھ ساتھ گردوں کی بیماری نے بھی نواز شریف کے علاج کو مزید پیچیدہ کردیا ہے جب کہ سفارشات میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو لاحق امراض کا انتہائی احتیاط سے علاج کرنا ہو گا،بنیادی طور پر نواز شریف کی دل کی شریان اور گردوں کے مسائل بہتر انداز میں حل کرنے ہوں گے۔جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ کی سفارشات ممکنہ طو رپر کل ( پیر) کے روز وزارت داخلہ کو ارسال کردی جائیں گی اور بعد ازاں پنجاب حکومت کو باضابطہ طور پر ان سفارشات سے آگاہ کیا جائے گا۔