اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,045FansLike
9,985FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جاپان:روبوٹ اسمارٹ فون کا نیا اپ ڈیٹ ورژن متعارف

جاپان کی کمپنی شارپ نے اپنے اس روبو ہون روبوٹ اسمارٹ فون کا نیا اپ ڈیٹ ورژن متعارف کرادیا ہے جو کہ گانے گا سکتا ہے اور رقص بھی کرسکتا ہے۔یہ تینوں فون 27 فروری کو جاپان میں صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔یہ سیٹڈ روبوٹ ہے یعنی چل نہیں سکتا مگر مخصوص گانوں پر اپنے اوپری جسم سے رقص کرسکتا ہے جبکہ صارفین اسے خود چلاسکتے ہیں۔یہ فون تصاویر لینے اور شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ گھر کی اسمارٹ مصنوعات کو کنٹرول بھی کرسکے گا جبکہ کمپنی نے اس کے ری ایکشن اور ردعمل کے وقت کو بھی پہلے سے بہتر بنایا گیا ہے۔کمپنی نے اس میں ایک ایپ رکھی ہے جس کی بدولت یہ مختلف زبانوں جیسے جاپانی، انگلش، چینی اور کورین بول اور سمجھ سکتا ہے۔اس میں اینڈرائیڈ 8.1 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے جبکہ پہلے سے کچھ بڑا 2.6 انچ کا ڈسپلے دیا گیا ہے (اوریجنل میں 2اس میں اسنیپ ڈراگون 430 پراسیسر، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج موجود ہے جبکہ ایک 8 میگا پکسل کیمرا بھی دیا گیا ہے، تاہم اس بار پراجیکٹر کو نکال دیا گیا ہے۔اس روبوٹ فون کا سستا ورژن 715 ڈالرز (99 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا جبکہ ایل ٹی ای ماڈل 1628 ڈالرز (سوا 2 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) اور وائی فائی ماڈل 1085 ڈالرز (ڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔انچ اسکرین تھی)۔