گجرات: سرائےعالمگیر مسائل کی اماجگاہ،شہریوں کا جینا دوبھر۔۔۔۔۔۔

سرائے عالمگیر(صغیر راٹھور سے)ضلع گجرات کی سب سے چھوٹی مگر مسائل کے حوالے سے بڑی تحصیل کا شہر سرائےعالمگیر جو مقامی انتظامیہ کی نااہلی یا عدم توجہی کی وجہ سے پیرس تو کجہ اچھا شہر بھی نہ بن سکا ساڑے سات کروڑ کی لاگت سے بننے والےناکام سیوریج سسٹم بارش کے دنوں میں مقامی آبادی کا سکون چھین لیتا ہے تو جگہ جگہ خود ساختہ آٹو رکشہ سٹینڈ تجاوزات اور صفائی کے ناقص انتظامات شہریوں کے لیے گمبیر صورت اختیار کرچکے ہیں جبکہ نواحی علاقوں سے خریداری کے لیےآنے والوں کے لیے کوئی کار پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے خریدار اپنی کار یا موٹر سائیکل سروس روڈ سمیت بازار میں جہاں جگہ ملے گاڑی کھڑی کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں جس سے بازار بند گلی کی شکل اختیار کرجاتے ہیں ایسے حالات میں مقامی شہری عام مسافروں سمیت عام راہ گزروں کو بھی سارا دن شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑھتا ہے جبکہ راستہ نہ ملنےسے آٹو رکشہ ڈرائیوروں اور مسافروں کے درمیان لڑائی جگھڑے کے واقعیات معمول بن چکے ہے ہیں صد افسوس کا مقام ہے کہ اہلیان شہر کی طرف مقامی انتظامہ کو کی جانے والی شکایات کے باوجود ان مشلات کو حل کرنے کے سلسلے میں کوئی کاروائی ہوئی نہ کوئی پروگرام سامنے آیا ہے ذرائعے کے مطابق بلدیہ ارباب اختیار کے ذاتی مفادات اور اہکاروں کی طرف سے تجاوز کندگان اور آٹو رکشہ سے بھتہ وصولی مسلے کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں عوام کا کہنا ہے کہ اگر ڈی سی گجرات ۔اے سی سرائے عالمگیر اگر نوٹس لیں تو شہر میں پائے جانے والے مسائل حل ہوسکتے ہیں