اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,282FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شاکراللہ صاحب کی میت واپس کر دی گئی

،بھارتی جیل میں قتل ہونے والے پاکستانی شہری شاکراللہ کی میت کو واہگہ بارڈر میں پاکستانی حکام کے حوالے کردی گئی۔سرکاری ٹی وی کے مطابق 50 شاکراللہ کا تعلق پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے تھا اور انہیں 8 برس قبل غلطی سے سرحد پار کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔سرکاری ٹی وی کے مطابق شاکراللہ گزشتہ 8 سال سے بھارت کی ریاست راجستھان کی سینٹرل جیل جے پور میں قید تھے جہاں وہ تاحیات قید کاٹ رہے تھے۔سرکاری ٹی وی کے مطابق 50 سالہ شاکراللہ کو جیل کے اندر پتھر مارمار کر قتل کیا گیا تھا اور ان کی میت کی واپسی کے لیے انتظار کرنا پڑا۔مقتول شاکراللہ کی میت ایک ایسے وقت میں پاکستانی حکام کے حوالے کردی گئی ہے جب محض ایک روز قبل ہی پاکستان دراندازی کرنے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو اسی واہگہ بارڈر میں خیر سگالی کے طور پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا تھا۔