اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,628FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ٹریزا مے نے ار کان پارلیمان کو خبردار کر دیا

برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے ملکی ارکان پارلیمان کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے بریگزٹ ڈیل کی حمایت نہ کی تو امکان ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے عمل میں مزید کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ مے نے کہا کہ جمعرات سے شروع ہونے والی یورپی یونین کی سمٹ سے قبل اگر موجودہ حالت میں بریگزٹ ڈیل کو منظور نہ کیا گیا، تو انہیں یورپی یونین سے ’ایک مختصر توسیع‘ کی درخواست کرنا پڑے گی۔ کئی مہینوں کی کوششوں کے باوجود برطانوی پارلیمان مے کی بریگزٹ ڈیل سے متفق نہیں ہو سکی، جس کی وجہ سے خدشات ہیں کہ برطانیہ کسی ڈیل کے بغیر بھی یورپی یونین سے الگ ہو سکتا ہے۔